ٹرانزیکشن فیس ؛
ٹرانزیکشن فیس کیا ہوتی ہے ؟
اصل میں ٹرانزیکشن فیس جب آپ کوئی کرنسی کسی والٹ سے دوسرے والٹ بھیجتے ہے یا کسی والٹ سے کسی ایکسچینج کو بھیجتے ہے تو آپ کے اس ٹرانزیکشن کو کنفرم کرنے کہ لیے ماینر آپ سے جو فیس لیتا ہے اسے ٹرانزیکشن فیس کہتے ہے
دوسرے الفاظ میں کسی ٹرانزیکشن کو کنفرم کرنے پر ماینر کو جو ریوارڈ ملتا ہے اسے ٹرانزیکشن فیس کہتے ہے ۔
ٹرانزیکشن فیس میں اتار چڑھاو آ سکتا ہے لیکن اس بنیاد دو باتو ں پر ہے
١۔ پہلے یہ کہ جس بلاکچن میں یہ ٹرانزیکشن ہو رہی ہے اس بلاکچن پہ کتنا رش ہے مطلب وہ بلاکچن کتنا مصروف ہے
٢۔ دوسری بات یہ کہ وہ بلاکچن کتنا لچکدار ہے
ان باتوں کی بنیاد پر ٹرانزیکشن فیس میں اتار چڑھاو آتا ہے
اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کی ٹرانزیکشن جلدی ہوں تو وہ شخص ذیادہ ٹرانزیکشن فیس والے آپشن کو بھی منتخب کر سکتا ہے جس سے یہ ہوگا کہ ماینر اس بات کا پابند ہوگا کہ وہ آپ کی ٹرانزیکشن کو کم فیس والے ٹرانزیکشن سے آگے کردے جس سے آپ کی ٹرانزیکشن جلدی کنفرم ہوگی ۔بہت سارے ایکسچینجز میں ٹرانزیکشن فیس فکس ہوتی ہے مگر اگر آپ والٹ استعمال کرتے ہے تو آپ کے پاس زیادہ ٹرانزیکشن فیس والی آپشن ہوتی ہے جسے آپ استعمال کر سکتے ہے ۔
ٹرانزیکشن فیس کا وجود کیوں ہے ؟
ٹرانزیکشن فیس کا وجود اس لیے ہے کہ ابتدای دور
میں یہ اک اینٹی سپام ٹول کہ طور بٹکواءن میں استعمال کیا جاتا تھا لیکن بعد میں وقت کے ساتھ یہ تبدیل ہوکے سارے بلوکچنز کا اک اہم حصّہ بن گیا اور آج کل ٹرانزیکشن فیس کو بلوکچن کے اک اہم حصّہے کے طور پہ پہچانا جاتا ہے۔
ٹرانزیکشن فیس کس طرح کام کرتی ہے؟
ٹرانزیکشن فیسوں میں ماءنر کو زیادہ فیس کے ساتھ لین دین کو ترجیح دینے اور اگلے بلاک میں شامل کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔
بٹکوئین کہ معملے میں تمام پینڈنگ ٹرانزیکشن اک جگہ پہنچ جاتی ہے جسے میموری پول اور شورٹلی (میم پول) کہتے ہے جہاں پر یہ ٹرانزیکشن ماءنر کا انتظار کرتی ہے تاکہ کوئی ماءنر اسے کونفرم کرکے اگلے بلاک میں ڈال دے ۔
اگر ٹرانزیکشن کی تعداد زیادہ آنے کی وجہ سے میموری پول بھر جایے تو اس وقت ماءنر صرف اور صرف زیادہ فیس والے ٹرانزیکشن کو کونفرم کرکے اگلے بلاک میں ڈال دیتے ہے ۔
تو ان باتو ں کی بناء پر اکثر اوقات کم فیس والے ٹرانزیکشن کونفرم ہونے میں زیادہ وقت لیتے ہے ۔
تو اسی لیے لوگوں کے پاس یہ آپشن ہوتا ہے کہ اگر وہ اس پریشانی سے بچنا چاہتا ہے تو زیادہ ٹرانزیکشن فیس والے آپشن کو سلیکٹ کر سکتے ہے ۔
REFRENCE