Aj election ka result jan ne ke liye kon kon betab bethey hain or ap konsi side pr ho
میرے خیال میں تقریباً سب ہی جن کو سیاست میں دلچسپی ہے وہ الیکشن رزلٹ کو لے کر کافی بے چینی اور پریشانی کا شکار رہتے ہیں چاہے وہ پھر کسی بھی پارٹی کا الیکشن ہو کسی بھی علاقے یا صوبے سے ہو ان کو معلوم ہے چھوٹی چھوٹی چیزوں سے کافی اثر پڑتا ہے اور جن کارکنان کی پارٹی کا الیکشن ہوتا ہے وہ تو کافی پرجوش ہوتے ہیں اس کو لے کر
خیر اب تک کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری ہے اور نون لیگ دوسرے نمبر پر ہے ٹرن آؤٹ کم رہا ہے اب تک کی ایوریج کے مطابق بہرحال جو بھی جیتے اللّٰہ کرے اس حلقے کی عوام اور ملک کی بہتری کیلئے کام کرے آمین
جہاں تک سپورٹ کہ بات ہے تو میں جماعت اسلامی کو سپورٹ کررہا ہو کراچی میں وفاق میں جو بھی ہو اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا کیونکہ میرے نزدیک سارے ہی چور ہے
یہ معلوم ہونا چاہیے ہم سب کو نون لیگ اور تحریک انصاف کے جن امیدواروں کے درمیان میں مقابلہ ہے وہ سارے لوٹے ہیں آج ایک اور آڈیو لیک ہوئی پیسے لینے دینے کی کہانی ہوئی کل راتوں رات صوبائی اسمبلی کے ممبر کے استعفیٰ اور خان صاحب کا یہ قبول کرنا کہ ہم ایجنسیوں کے ذریعے اتحادیوں کو اسمبلی پہنچاتے تھے بل پاس کرانے تو یہ سب وہ باتیں ہیں جن پر ہم سب پاکستانیوں کو غور کرنا چاہئے کہ آپ کہ سیاست دان بدلنے والے نہیں ہے
خیر سب سے اچھی بات جو آج کے الیکشن کی تھی بغیر کسی بڑے مسئلے کہ بہت اچھے طریقے سے الیکشن ہوگئے الحمدللہ کسی عام کارکن کی جان نہیں گئی اور جو چھوٹے موٹے واقعات ہوئے یہ تو ہوتے رہے گے کیونکہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے
نون لیگ کے امیدوار جو ہار گئے تحریک انصاف کے جیتنے والے امیدوار زین قریشی کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی سیاست ایسی ہونی چاہیے جس میں ہارنے والا شکست قبول کرے اور جیتنے والا غرور اور تکبر نا کرے ماشاءاللہ