Dehaan Dain Nazreen mujhe lagta ha ye bohat kuc bta raha ha lekin dekho kia banta ha
تو کیا ہم سمجھے کہ فوج ایک دفعہ پھر نیوٹرل ہوگئی ہے لیکن اس بار نون لیگ کیلئے یا باجوہ صاحب کے دور میں پانچواں وزیراعظم آرہا ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے ایکسٹینشن کی جو مسلسل خبریں آرہی ہے تحریک انصاف کے عہدیداران اور ان کے خریدے ہوئے صحافیوں کی طرف سے وہ باتیں سچ ہے اور یہ بس حکومت کو ایک پیغام ہو کہ جلدی فیصلہ کرو ایکسٹینشن کا نہیں تو ہمیں نیوٹرل ہونا بھی آتا ہے؟
Point to be noted haha, Well mujhe nai lagta ka Journalist Ko khreda gya ha by PTI especial mention Imran Riaz Khan,
Mujhe nai pata reality behind the sceen kia ha magar main janta hon k Inshallah ab Halat behtar honge.
We need relief mujhe nai lagta ka Imran khan is best mujhe ye pata ha ka Is Safee Choor ma Wo Wahid Choice ha hamare liye baqi sare Khali Bartan hain jo bajte hain
Magar Shyed Imran Khan Can be the next Leading Personality
جب میں نے آپ کو ریپلائے دیا ایکسٹینشن والی بات تو میرے ذہن میں ارشد شریف تھے جہاں تک عمران ریاض کی بات ہے تو ان کی ویڈیوز کم ہی نظر سے گزرتی ہے خاص کر جب سے یوٹیوب چینل انھوں نے بنایا پاکستان میں صحافت کا تو ویسے ہی بیڑہ غرق ہوا پڑا ہے لیکن پھر جب صحافی یوٹیوب چینل بنالیتا ہے جو کہ غلط نہیں ہے لیکن جو کانٹیکٹ بنایا جاتا ہے اس پر وہ کسی معیار کا نہیں ہوتا چاہے کوئی بھی ہو اس میں چٹی پٹی باتیں ہوتی ہی تاکہ ویوز آئے حقیقت ٹی وی ہی کو دیکھ لے وہ بھی خان صاحب کو سپورٹ کررہا ہے اور ہم سب کو ہی معلوم ہے حقیقت ٹی وی کی حقیقت کیا ہے
پچھلے دنوں ایک پروگرام نظر سے گزرا تحریک انصاف کا تھا جس میں مختلف صحافیوں نے سازش اور موجودہ حالات کے حوالے سے گفتگو کی شاید اسی پروگرام کے بعد ایاز میر نامی صحافی پر حملہ ہوا تھا تو اس پروگرام میں عمران ریاض بڑے جوش میں تھے آستینیں بھی شاید اوپر کی ہوئی تھی اور کہہ رہے تھے جو مجھے بات سمجھ آئی کچھ اس طرح کی تھی کہ
آپ یعنی اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں ثبوت لا لا کر دیئے چوری اور کرپشن کے ہم نے آپ کی باتوں پر۔ یقین کیا اور عوام کے سامنے ان کی حقیقت لائی نون لیگ کی بات ہورہی یقیناً اور اب آپ کہہ رہے ہے چپ ہو جاؤ یا پیچھے ہٹ جاؤ
اس کے بعد ابھی ایک ویڈیو دیکھی ان کی وہ یوٹیوب کی تھی جنرل باجوہ کا نام لے کر مخاطب کیا اور کہا کہ میں مانتا ہو ثبوت کو دیکھتے ہوئے رجیم چینج آپریشن ہوا اور یہ بھی کہا نون لیگ کا بیانیہ بھی ٹھیک تھا سازش والا یعنی الیکشن میں ہرا کر خان صاحب کو لانا
پھر انھوں نے کہا اس صورتحال کا نوٹس لے میرے والد کو اینٹی کرپشن نے بلایا ہے حکومت تنگ کررہی ہے جنرل باجوہ کو تو کلین چٹ دے دی اس والے معاملے پر انھوں نے پھر مدد مانگی
اب تحریک انصاف ہو یا پی ڈی ایم دونوں کو معلوم ہے ان کو لایا کیسے گیا اور نکالا کیسے گیا لیکن اس سب کے باوجود وہ دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی انگلی پکڑنا چاہتی ہے کہ ہمیں معاف کردیا جائے اب نافرمانی نہیں ہوگی وفادار بچے بن کر رہے گے
سیاست دان ، حکمران اور صحافی آپ کو بتاتے رہے گے فوج کا سیاست کرنا غلط ہے یہ کرنا غلط وہ کرنا غلط لیکن جب کوئی مئسلہ ہو تو ڈیڈی ڈیڈی پکار کر آسمان سر پر اٹھالیتے ہیں پھر ڈیڈی پیار سے سر پر ہاتھ نہیں رکھے گے تو کیا کرے گے